تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعظم اور وزیر ریلوے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہران اور شاہ لطیف ایکسپریس ٹرینوں کی بوگیوں میں اضافہ کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

وزیر اعظم اور وزیر ریلوے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہران اور شاہ لطیف ایکسپریس ٹرینوں کی بوگیوں میں اضافہ کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نگراں انچارج خوشی محمد مغل نے ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ آفس میں طلبا، تاجر برادری اور شہریوں کے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میرپورخاص اور گرد و نواح کے عوام کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز و ارکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔ بعدازاں خوشی محمد مغل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2007ء میں میرپورخاص سے حیدرآباد اور کراچی کے لئے ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی جبکہ ٹرین سروس بحالی کے لئے حق پرست عوامی نمائندوں کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی اور ایک طویل مدت بعد میرپورخاص سے ٹرین سروس بحال کردی گئی لیکن مہران اور شاہ لطیف ایکسپریس کی بوگیوں میں کمی کی وجہ سے عوام آج بھی سستی اور محفوظ سفری سہولت کے ثمرات سے محروم ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ مہران اور شاہ لطیف ایکسپریس ٹرینوں کی بوگیوں میں اضافہ کیا جائے، مذہبی اور ثقافتی تہواروں پر کراچی تا میرپورخاص خصوصی ٹرین چلائی جائے اور میرپورخاص تا حیدرآباد ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے