راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پنجاب بھر کی طرح تحصیل جام پور بار ایسوسی ایشن کی انتخاباتی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کیلئے میاں صادق حسین گروپ کے متفقہ امیدوار برائے صدرگل شیر ڈھانڈلہ اور جنرل سیکرٹری محمد فیاض بھٹی، نائب صدر محمد اعظم خان مستوئی، جوائنٹ سیکرٹری محمد شکیل سومرو، فنانس سیکرٹری ملک کاشف کریم ڈینہ اور لائبریری سیکرٹری کیلئے محمد نعیم اختر خواجہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ اس موقع پر امیدواران نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جام پور بار میں وکلاء کیلئے تمام تر محرومیوں کو دور کرنے، وکلاء کالونی، پارکنگ اسٹینڈ و دیگر سہولیات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے جب کہ نوجوان وکلاء کیلئے بھی اچھے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں وکلاء کی محرومیوں کو دیکھ کر حصہ لیا ہے اگر وکلاء کو متحرک و نوجوان قیادت میسر آگئی تو ہمارے تمام تر مسائل کا حل آسان ہو جائے گا جس کیلئے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے ووٹ ہمیں دیں تاکہ ہم وکلاء کے مسائل کرنے میں مثبت و کلیدی کردار ادا کر سکیں۔
![]()