تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کا سنسنی خیز اختتام، کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہراکر کلیوال زلمی لیگ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کا سنسنی خیز اختتام، کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہراکر کلیوال زلمی لیگ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہراکر جیت لی۔ کنگز الیون سوات نے سپر اوور میں ملنے والے سترہ رنز کا ہدف تین گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے مقررہ چھ اوور میں چوراسی، چوراسی رنز بنائے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش اور پشاور زلمی مینجر ارشد خان نے انعامات تقسیم کیے۔ ضیااللہ بنگش نے کہا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن ون سے ہی خیبر پختونخوا میں گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لیے متعدد پروگرام کیے ہیں جس پر پشاور زلمی اور چیئرمین جاوید آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ لیگ سیزن فائیو کے مکمل انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخوا میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں کرکٹ کا فروغ تھا۔ اس لیگ سے جہاں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا۔ کلیوال زلمی لیگ کے مین راؤنڈ کے دوران پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم بھی نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور پہنچے۔ زلمی چیلنجرز مردان کے عثمان کو بہترین باؤلر، کنگز الیون سوات کے محمد لقمان کو بہترین بلے باز جبکہ زلمی چیلنجرز مردان کے جابر خان کو بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے