Home / اہم خبریں / بصارت سے محروم و دیگر اسپیشل افراد کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے سلسلے میں سندھ پیرا اسپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا

بصارت سے محروم و دیگر اسپیشل افراد کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے سلسلے میں سندھ پیرا اسپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ بلائنڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بصارت سے محروم اور دیگر اسپیشل افراد کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے سلسلے میں سندھ پیرا اسپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور محکمہ کھیل سندھ کے تعاون اور ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹس لمیٹڈ کی اسپانسر شپ سے منعقدہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ایجوکیشن ورلڈ میمن آرگنائزیشن شعیب غزنی تھے جنہوں نے ایونٹ کا رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کیا۔ آئی بی اے کراچی یونیورسٹی کیمپس میں ایک ہفتہ جاری رہنے والے سندھ پیرا اسپورٹس گالا کے انعقاد سے قبل ان کھلاڑیوں کے لئے پانچ روزہ تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں کے لئے 27 مرد اورسات خواتین کوچز نے انہیں مخصوص تربیت فراہم کی۔ اسی دوران ملائشیا سے آئے ہوئے فٹبال کوچ ایڈون روک نے بھی ان کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف سیشن کیے اور مقامی کوچز کے ساتھ انہیں فٹبال کی تربیت فراہم، مختلف کھیلوں کی تربیت فراہم کرنے والے مقامی کوچز میں کراچی کے دو کوچز کے علاوہ اسلام آباد اور بہاولپور کے کوچ بھی شامل تھے جنہوں نے بصارت سے محروم اور اسپیشل افراد میں مختلف کھیلوں کے اسرار و رموز سے آگاہی دی اور ان کی اسکلز کی مزید بہتری کے لیے ایڈوانس لیول کی تربیت بھی فراہم کی۔ سندھ پیرا اسپورٹس گالا میں جو گیمز شامل کیے گئے ان میں گول بال، فٹبال، ایتھلیٹکس، کراٹے، ٹگ آف وار، آرم ریسلنگ اور دیگر شامل تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے