تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آج کا فیصلہ ملکی عدالتی تاریخ کا سیاہ باب ہے اور محب وطن جنرل کو غدار وطن ثابت کرنے کی طرف سفر کا آغاز ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ

آج کا فیصلہ ملکی عدالتی تاریخ کا سیاہ باب ہے اور محب وطن جنرل کو غدار وطن ثابت کرنے کی طرف سفر کا آغاز ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے آج کے خصوصی عدالتی فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوۓ کہا ہے کہ جنرل پرو یز مشرف کو سزا دینے میں عدالتی اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے اور جلد بازی میں سزاۓ موت سنادی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ملزم کو اپنے دفاع کا حق اور 342 کے بیان کے بغیر کسی بھی کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا۔ اعلی عدلیہ فوری طور پر آئین پاکستان اور مروجہ قوانین پی پی سی اور سی آر پی سی کے تحت موجودہ فیصلہ کو کالعدم قرار دے۔ سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ آج کا جنرل پرویز مشرف کے سنگین غداری کیس کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے منافی اور آئین کے آرٹیکل 6 کی روح سے متصادم ہے۔ جنرل پرویز مشرف افواج پاکستان کے سپہ سالار اور صدر پاکستان رہ چکے ہیں۔ ان سے بڑا محسن پاکستان اور محب وطن جنرل کون ہوسکتا ہے۔ موجودہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل یہ کہہ چکے ہیں آرٹیکل 6 کا مقدمہ قائم کرنے کے لئے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی درکار ہوتی ہے لیکن پرویز مشرف پہ یہ مقدمہ صرف اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی منظوری سے قائم کیا گیا جوکہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ آرٹیکل 6 کی تمام شقوں کے مطابق وہ تمام افراد پر یہ مقدمہ قائم ہوتا ہے جو کہ اس ایمرجنسی نافذ کرنے میں کسی بھی طرح شامل رہے لیکن مقدمہ اور سزا صرف جنرل پرویز مشرف کے خلاف ہوئی جوکہ از خود غیر آئینی ہے۔ پرویز مشرف اور ان کے وکلاء کو دفاع کا حق نہ دینا بھی آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ جب حسین حقانی کیس میں امریکہ سے اور بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان کا دبئی سے ویڈیو لنک پر بیان عدالت میں ریکارڈ ہوسکتا ہے تو جنرل پرویز مشرف کے کیس میں یہ اہتمام حجت کیوں نہیں کیا گیا۔ ابھی ایک متفرق درخواست خصوصی عدالت کی تشکیل کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن آج کسی کی ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل یہ فیصلہ سنا کر کر کس کی بات کو جلا بخشی گئی ہے۔ آج کا فیصلہ ملکی عدالتی تاریخ کا سیاہ باب ہے اور محب وطن جنرل کو غدار وطن ثابت کرنے کی طرف سفر کا آغاز ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے