تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل سندھ کے تحت غریب و لاچار و بے سہارا مستحق 119 خواتین میں گھروں کے مالکانہ سند تقسیم کی گئیں

میرپورخاص میں شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل سندھ کے تحت غریب و لاچار و بے سہارا مستحق 119 خواتین میں گھروں کے مالکانہ سند تقسیم کی گئیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون ِ خصوصی برائے شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل سندھ حاجی نواب علی خان وسان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد ملک گیر جماعت ہے جو غریب، مسکین اور مظلوم طبقے کی معاشی حالت تبدیل کرنے کا سوچتی ہے جس کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا منشور اور پروگرام بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجرک کلب میرپورخاص میں شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل سندھ کے تحت غریب و لاچار و بے سہارا مستحق 119 خواتین میں گھروں کے مالکانہ سند تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے منشور روٹی کپڑا اور مکان اور ان کی قائدانہ سوچ کے تحت لوگوں کو گھر فراہم کرنے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت سندھ بھر میں 6 ہزار گھر مفت تقسیم کئے جارہے ہیں آج اس سلسلے میں 119 گھروں کے مالکانہ سند مستحق خواتین میں دئے گئے ہیں جبکہ 135 گھر تعمیراتی مراحل میں ہیں جو جلد مکمل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت فی گھر پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے لاگت آتی ہے جس میں سولرانرجی سسٹم بھی شامل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے ملک کو بحران سے نکالیں گے اورعوامی طاقت سے ہی بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ گھروں کی تعمیر کا کام معیاری ہوا ہے جس میں کرپشن و کمیشن کا کوئی بھی عنصر نہیں ہے کیونکہ میں نے اپنے محکمے کے افسران سے حلف لیا تھا کہ یہ اسکیم غریب مسکین لوگوں کو چھت فراہم کرنے کیلئے ہے اس میں کسی بھی قسم کی کرپشن اور بددیانتی نہیں کرنے دی جائے گی کسی کو بھی شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کو بدنام کرنے نہیں دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا یہ کامیاب منصوبہ ہے ہم نے کراچی میں بھی گھر اور فلیٹ تعمیر کرواکر تقسیم کررہے ہیں اس سلسلے میں 11 سو ایکڑ زمین سندھ میں لی ہے جس کا سرکاری چالان ادا کرکے اس پر گھر تعمیر کئے جارہے ہیں تقریب میں ایم پی اے سید ذوالفقارعلی شاہ، ایم پی اے نور احمد بھرگڑی، گہرام بلوچ، ڈائریکٹرانسپکشن اینڈ ایڈمن شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل امبرین انصاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل میر انور تالپور، ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن، شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کے چیئرمین اختر عنایت حسین بھرگڑی، ہینڈز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر غلام مصطفی زونئر، ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو منیجر مظہر حسین کپری،انجینئر ساجد جٹ،اسسٹنٹ انجینئر صدیق حسین، فاطمہ بلوچ، مستحق خواتین اور پارٹی ورکربڑی تعدادمیں موجود تھے بعد ازاں معاون خصوصی نے مستحق خواتین میں تعمیر ہونے والے گھروں کے مالکانہ سند تقسیم کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے