ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) بہنوئی کے ہاتھوں سالے کا بے دردی سے بہیمانہ قتل مقتول کو چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس زرائع۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر اسپتال روانہ کردیا۔ گھریلو ناچاقی کے سبب ملزم کی بیوی باپ کے گھر چھ ماہ سے رکی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے علاقے جوہرآباد سوجی میل روڈ پر واقع احسان ٹاؤن کے رہائشی 28 سالہ منور چشتی نے اپنے سالے تنویر چشتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جاۓ وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ خاندانی زرائع کے مطابق ملزم اور مقتول کے خاندان کے درمیان پچھلے چھ ماہ سے رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا مقتول کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ملزم اپنی بیوی ساجدہ چشتی کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا جس کی ایماء پر اسے اسکے باپ بشیر چشتی نے روک کے رکھا ہوا تھا اور فیملی کورٹ میں خلع کا مقدمہ درج کیا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اس واقع سے قبل بھی مقتول کو فاٰئرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گزشتہ رات ملزم اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہوگیا۔ انھوں نے بتایا کہ ملزم ایک بچے اور مقتول بھی ایک بچے کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو چار گولیاں لگی ہیں جسے تعلقہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
![]()