تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی

عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و ایم ڈی بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ورلڈ بینک، ایشین ڈولپمنٹ بینک، موڈیز و دیگر عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت کو سرمایہ کاری کے لیے مستحکم قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں کے مثبت اثرات سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی یہی دور ملک کی تیز رفتاری کا دور ہے ملک کے خوشحال ہونے کا وقت آن پہنچا ہے دسمبر کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس پر پہنچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ تین ماہ کے دوران امریکی ڈالر کے تناظر میں مجموعی طور پر 36 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی اسی بنیاد پر کے ایس ای 100انڈیکس دنیا کے دیگر انڈیکسز کی فہرست میں صف اول پر آیا بولم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی بہترین کارکردگی کی حامل مارکیٹ قرار دیا ہے وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں کی نظر میں وہی لائق ہے جو منی لانڈرنگ کے نت نئے طریقے بتائے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی راہیں سنگ میل کرے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے