کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی 5 سال قبل بزدل دہشتگردوں نے اے پی ایس کے معصوم بچوں کے خون سے ایسی ہولی کھیلی کہ پوری دنیا کے دل چھلنی ہوگئے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس پشاور لہو لہو ہوا سانحہ آرمی پپبلک اسکول کا دن ایک ایسی صبح تھی جس نے تاریخ کو سیاہ کردیا سفاک حملہ آوروں نے شہیدوں کے ہاتھوں سے کتابیں چھینے کی ناکام کوشش کی تھی اس سانحے نے پوری قوم کو دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے متحد کیا 132 بچوں سمیت 150 فرزندان وطن نے اپنے لہو سے وہ شمع روشن کی جس کی لو سے آج بھی تازہ و غیر متزلزل ہے شہداء اے پی ایس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اس سانحہ سے متعلق رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ سانحہ آرمی پپبلک اسکول کے غم سے قوم اب بھی صدمے کی حالت میں ہے ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالٰی شہیدوں کے اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمّت اور صبر جمیل عطا فرمائے دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام امن کی تاریخ میں معصوم بچوں کی قربانی سنہرے حروف سے لکھی جائے گی، ہم آج بھی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
![]()