تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سمبڑیال میں بغیر نقشہ پاس کروائے تعمیر ہونے والی عمارتوں کیخلاف کاروائی نہ کی گئی، بااثر افراد نے سرکاری اراضی پر ہسپتال اور پلازے تعمیر کرلیے

سمبڑیال میں بغیر نقشہ پاس کروائے تعمیر ہونے والی عمارتوں کیخلاف کاروائی نہ کی گئی، بااثر افراد نے سرکاری اراضی پر ہسپتال اور پلازے تعمیر کرلیے

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سمبڑیال میں بغیر نقشہ پاس کروائے تعمیر ہونے والی عمارتوں کیخلاف کاروائی نہ کی گئی، بااثر افراد نے سرکاری اراضی پر ہسپتال اور پلازے تعمیر کرلیے، انتظامیہ کاروائی کرنے سے خوف زدہ، شہر کے سماجی و عوامی حلقوں کا وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال اور اس کے گرد و نواح میں بغیر نقشہ پاس کروائے غیر قانونی طریقہ سے دوکانیں، پلازے، میرج ہالز اور ہسپتال تعمیر کر لیے گئے ہیں۔ غیر قانونی طریقہ سے عمارتیں تعمیر کر نے والے ما لکان کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ ان غیر قانونی عمارتوں میں اکثر میرج ہالز اور ہسپتال سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے ہیں لیکن انتظامیہ ان بااثر افراد کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے سمبڑیال میں غیر قانونی طریقہ سے اور سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ عمارتوں کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے