Home / اہم خبریں / شر پسند عناصر کی جانب سے یادگار شہدا کی بیحرمتی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یادگار شہدا کی بیحرمتی کے ذمہ دار شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی کا مطالبہ

شر پسند عناصر کی جانب سے یادگار شہدا کی بیحرمتی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یادگار شہدا کی بیحرمتی کے ذمہ دار شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شر پسند عناصر کی جانب سے یادگار شہدا کی بیحرمتی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یادگار شہدا ہزاروں مہاجر شہدا کی یادگار ہے، جو اس سرزمین کے بیٹے تھے اور مختلف حکومتوں نے ان کی شہادتوں کو خون ناحق قرار دیتے ہوئے ان کے ورثا کی حکومتی سطح پر اشک شوئی کو بھی ضروری سمجھا، ایک ایسی یادگار جس کے ساتھ ہزاروں مہاجر شہدا کے گھرانوں اور کروڑوں مہاجروں کے جذبات وابستہ ہوں اسے رات کے اندھیرے میں توڑنے پھوڑنے کا مذموم عمل شر پسندی کے سوا کچھ نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یادگار شہدا کی بیحرمتی کے ذمہ دار شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے کا اعلان بھی کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے