Home / اہم خبریں / ضلع کوہستان میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے تین افراد جانبحق جبکہ دو افراد زخمی، ملزم گرفتار

ضلع کوہستان میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے تین افراد جانبحق جبکہ دو افراد زخمی، ملزم گرفتار

کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کوہستان ضلع کولئی پالس میں ستر سالہ شخص نے گھریلو تنازعہ پر اپنی دو بیویوں پر فائرنگ کردی جس سے دونوں بیویاں زخمی ہوگئیں لڑائی کے دوران ملزم کا سالا گھر آیا ملزم نے اس پر پھی فائرنگ کردی۔ لڑائی کے دوران بچاؤ کے لیے آنے والا رشتہ دار اور اسکا بیٹا بھی گولیوں کی زد میں آگیا فائرنگ سے تین افراد جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں، ملزم کی دونوں بیویاں زخمی ہیں جبکہ مرنے والوں میں ملک شیر عرف مولا خان، انور ولد خوشحال اور آصف ولد مولا خان شامل ہیں پولیس نے ملزم اور اسکے دو بیٹوں شیر باز اور گل باز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے