Home / اہم خبریں / جیکب آباد 3 ماہ قبل آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کیس میں ڈاکٹر کی جانب سے کپڑا پیٹ میں رہ جانے پر خاتون جاں بحق

جیکب آباد 3 ماہ قبل آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کیس میں ڈاکٹر کی جانب سے کپڑا پیٹ میں رہ جانے پر خاتون جاں بحق

جیکب آباد (بیورو رپورٹ) جیکب آباد 3 ماہ قبل آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کے ڈاکٹر کی جانب سے کپڑا پیٹ میں رہ جانے پر خاتون جاں بحق۔ ورثاء کا نجی کلینک کے باہر نعش رکھ کر شدید احتجاجی دھرنا۔ ڈاکٹر سمیت ہسپتال کا عملہ فرار، مظاہرین کی ہسپتال کے باہر شدید نعرے بازی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ جانبحق ہونے والی خاتون کے شوہر نصیب اللہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل ڈاکٹر فرحین پٹھان نے آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کی تھی اور کپڑا پیٹ میں چھوڑ دیا، ایک ماہ بعد طبیعت بگڑنے پر دوسرے ڈاکٹر نے کپڑا پیٹ میں رہ جانے کا انکشاف کیا۔دوسرا آپریشن کروا کر کپڑا نکلوایا گیا مگر 2 ماہ بعد تک طبیعت نہ سمبھلی اور میری بیوی وفات پاگئی۔ مسمات نصرین مستوئی کی موت کی وجہ ڈاکٹر کی جانب سے کپڑا پیٹ میں رہ جانا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے