Home / اہم خبریں / نامعلوم چور ڈاکٹر کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور گاڑی کے کاغذات لے اڑے، ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

نامعلوم چور ڈاکٹر کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور گاڑی کے کاغذات لے اڑے، ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کینٹ کی حدود میں چوری کی واردات، نامعلوم چور ڈاکٹر کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور گاڑی کے کاغذات لے اڑے، ڈاکٹر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود جنوبی سرکلر روڈ پر واقعہ عائشہ میڈیکل سنٹر کے قریب ڈاکٹر کی گاڑی موجود تھی کہ شام پونے پانچ سے پونے آٹھ کے درمیان نامعلوم ملزمان وہاں آئے اور گاڑی کے شیشے توڑ کر اندر موجود ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے نقد اور گاڑی کے اصل کاغذات چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکٹر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے