Home / اہم خبریں / وہاڑی میں بااثر ملزم کی درندگی کا نشانہ بننے والی گونگی بہری لڑکی کو انصاف نہ ملنے پر رشتہ دارخواتین نے بھی اپنی عزتیں نیلام کرنے کا اعلان کردیا

وہاڑی میں بااثر ملزم کی درندگی کا نشانہ بننے والی گونگی بہری لڑکی کو انصاف نہ ملنے پر رشتہ دارخواتین نے بھی اپنی عزتیں نیلام کرنے کا اعلان کردیا

وہاڑی (نوپ نیوز) وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس لینا کام آیا نہ ہی وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن کی یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہوا، بااثر ملزم کی درندگی کا نشانہ بننے والی گونگی بہری لڑکی کو انصاف نہ ملنے پر رشتہ دارخواتین نے بھی اپنی عزتیں نیلام کرنے کا اعلان کردیا، متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ بچوں سمیت کئی روز سے بھوک ہڑتال کرکے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ تھانہ لڈن کی حدود میں بااثر ملزمان نے گونگی بہری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا واقعہ کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن کنیز فاطمہ چڈھر کو متاثرہ لڑکی سے ملنے بھیجا تو انہوں نے بھی انصاف کی یقین دہانی کروائی تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں جس پر متاثرہ لڑکی کی رشتہ دار خواتین نے گھر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگاکر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اگر انکی گونگی بہری لڑکی کو انصاف نہیں مل سکتا ہے تو وہ بھی اپنی عزتیں نیلام کرنے کو تیار ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان مبینہ طور پر پولیس کی ملی بھگت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جبکہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ کئی روز گزرنے کے باوجود نہ تو ڈی پی او وہاڑی متاثرہ لڑکی کو انصاف دے سکے ہیں اور نہ ہی متاثرہ کے گھر جانے کی زحمت کی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے