ٹھٹہ (نوپ نیوز) گھوڑا باڑی میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، قریبی عزیز ملوث نکلے۔ 8 سالہ بچی دعا کو گزشتہ روز زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش گاؤں کے کھیتوں سے ملی تھی پولیس نے 24 گھنٹے میں سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان مقتولہ کے قریبی عزیز ہیں، ملزمان نے واردات کے حوالے سے اعتراف جرم کرلیا، مقتولہ کے کپڑے بھی برآمد کرلئے گئے۔ ملزمان کے کپڑے بھی ضبط کر لیے گئے، زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ضبط کئے گئے کپڑے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں، ملزمان نے 20 روپے کا لالچ دینے کے بہانے کم سن بچی کو ورغلایا تھا۔