بدین (نوپ نیوز) ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی بہتری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری اور چوکی انچارج ٹاؤن بدین اے ایس آئی محمد سالم کھوسو بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر بدین شہر میں پیر عالیشاہ عید گاہ کے قریب کاروائی کرتے ہوۓ 3 رکنی چوروں کی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شاہ نواز عرف شانی ملاح، غلام حسین ملاح، یاسین انڑ۔ ملزمان نے 29 ستمبر 2019 کی رات بدین شہر سے نامی شام لال لوھانہ کے کریانہ دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار روپے کی مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف شام لال کی مدعیت میں تھانہ بدین میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
![]()