تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ طور پر تمام جماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور متفقہ قرارداد پاس کی گئی

ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ طور پر تمام جماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور متفقہ قرارداد پاس کی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ادارہ نورحق کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کی جبکہ پی پی پی کے مرکزی رہنما پروفیسر این ڈی خان۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسد اللہ بھٹو۔ علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی۔ جمیعت علمائے پاکستان نورانی سندھ کے سینئر نائب صدر و جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل سندھ قاضی احمد نورانی۔محمد حسین محنتی امیرجماعت اسلامی سندھ۔ علامہ ناصر حسین۔ میر تقی علی ظفر۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی۔ علامہ مرتضی خان رحمانی۔ مولانا محمد صادق جعفری۔ اسلم خان فاروقی۔ یونس سوہن خان۔ عبدالوحید قریشی سابق ایم پی اے سندھ۔ مولانا محمد غیاث جے یو آئی۔ حافظ نصراللہ عزیز۔ برجیس احمد۔ پرویز برکت۔ سید ذوالفقار حیدر۔ مسلم پرویز۔ صابر ابو رحیم۔عبدالوحید۔ عبدالکریم عابد۔ حافظ محمدعبد خان۔ حافظ نصراللہ عزیز۔ مفتی محمود شاہ۔ راجہ عارف سلطان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اے پی سی میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی متفقہ طور پر تمام جماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے