Home / اہم خبریں / کمشنر کراچی نے کراچی ادبی سرکل قائم کردیا، شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کمشنر کراچی نے کراچی ادبی سرکل قائم کردیا، شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کراچی لٹریری سرکل کے نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کی ہے۔کمشنر کراچی کی رہائش گاہ کے سبزہ زار میں منعقد ہ ایک اجلاس میں اردو سندھی اور انگریزی کے ممتاز قلم کاروں نے شرکت کی۔ کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے مشاورت کے بعد شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے غازی صلاح الدین اور پیرزادہ سلمان کی قیادت میں کراچی لٹریری سرکل کے قیام کا اعلان کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے کراچی لٹریری سرکل کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سرکل کے قیام سے شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ادب میں نئے موضوعات تلاش کر نے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے میں مدد ملے گی۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی کو ماضی کی طرح پھر سے ادبی مرکز بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ادبی سرکل کے قیام سے لوگوں کو کتاب پڑھنے اور کتاب تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی انھوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کتاب کلچر سے مثبت معاثرہ کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ شہرمیں ہر علاقہ میں لائبریری اور ادبی مرکز قائم ہو۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں لائبریریاں بتدریج کم ہوگئی ہیں۔ بعض بند ہوگئی ہیں بیشتر ویران ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے قائم کونسل آف لائبریریز شہر کی لائبرریوں کو بحال کر نے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ ادبی مرکز سے بھی ان کوششوں میں مدد ملے گی اجلاس مین اتفاق راۓ سے فیصلہ کیا گیا کہ کراچی لٹریری سرکل شہر کے تمام علاقوں میں ادبی سرگرمیاں منعقد کرے گی۔ اس سلسلہ میں کراچی میں ادبی کنونشن کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا جس میں شہر کے تمام علاقوں سے لکھنے سے تعلق رکھنے کتاب پڑھنے سے دلچسپی رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ کراچی لڑریری سرکل کے جن بانی ارکان مصنفین اور اہل قلم حضرات نے اجلاس مین شرکت کی ان میں نور الہدی شاہ، منیزہ شمسی، عباس حسین، فہمیدہ حسین، رعنا شیخ رومانہ حسین، ماہین عثمانی، ندا مولجی، کاشف رضا، عرفان جاوید، رفاقت حیات، سمیرا راجہ، غازی صلاح الدین اور پیرزادہ سلمان شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: 714 گ ب سے صوفی خورشید گجر کی اہلیہ اور الحاج چوہدری جمیل احمد گجر کی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سردار راحیل انور ، چوہدری نعیم رفیق قادری، چوہدری شفیق اکبر کی مرحومہ کیلئے دعائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے