تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مدرز ڈے پر ماؤں کو خراجِ عقیدت، محبت اور احترام کا پیغام

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مدرز ڈے پر ماؤں کو خراجِ عقیدت، محبت اور احترام کا پیغام

کراچی، (ویب ڈیسک) نے مدرز ڈے کے موقع پر ماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں دنیا کی سب سے عظیم ہستی، بے لوث محبت اور قربانی کی علامت ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں کی دعائیں انسان کی کامیابی، سکون اور خوشحالی کی سب سے بڑی طاقت ہیں جبکہ ماں بچوں کی پہلی درسگاہ اور کردار سازی کی سب سے بڑی معمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرز ڈے ہمیں ماؤں کی عظمت، احترام اور خدمت کا درس دیتا ہے اور ہمیں اپنی ماؤں کی عزت اور محبت کو زندگی کا حصہ بنانا چاہیے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماں کی قربانیاں نسلوں کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور ایک مضبوط سماج کی بنیاد بہترین تربیت سے قائم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین اور ماؤں کے تحفظ، صحت اور فلاح کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے تمام ماؤں کی صحت، خوشی اور کامیاب زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایس پی آر اے کی ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) نے ایجوکیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے