تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نارویجن سفیر کو فی الفور پاکستان سے بے دخل کر کے واپس بھیجا جائے اور ناروے سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ

نارویجن سفیر کو فی الفور پاکستان سے بے دخل کر کے واپس بھیجا جائے اور ناروے سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ نارویجن سفیر کو فی الفور پاکستان سے بے دخل کر کے واپس بھیجا جائے اور ناروے سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔ بحیثیت مسلمان ہم سب ناروے میں قرآن پاک کی شہادت کے واقعہ پر انتہائی رنجیدہ ہیں اور ہمارے دل افسردہ ہیں۔ مسلم نوجوان الیاس پوری امت مسلمہ کا ہیرو اور غازی ہے۔ قرآن پاک کی توہین اور بے حرمتی امت مسلمہ کو ناقابل قبول ہے۔ قرآن پاک کی عزت اور حرمت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے اور ہر آن و حال میں اپنی جانیں نچھاور کر کے بھی قرآن پاک کی عظمت کا دفاع کریں گے۔ حکومت پاکستان فوری طور پر ناروے کی مصنوعات پر پابندی عائد کرے اور عوام بھی نارویجن مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ ہم فرزندان اسلام، دشمنان اسلام کو یہ بتلا دیں گے کہ غیرت مسلم ابھی زندہ ہے۔ نارویجن حکومت ملعون اور واقعہ کے ذمہ داران کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور مسلمانوں کو مجروح دلوں اور جز بات ہر مرہم رکھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے