کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں اور بیمار قیدیوں سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا، خط میں رکن سندھ اسمبلی نے موقف اپنایا کہ ایک مجرم شخص ملک سے باہر جاسکتا ہے علاج کے لیے تو باقی غریبوں کے علاج کو معیاری بنایا جائے سینکڑوں قیدی جان لیوا مرض میں مبتلا ہیں انہیں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے غریب اور امیر کیلئے ایک قانون پر عمل درآمد کرایا جائے جیلوں میں غریب بیمار قیدی کو بھی وہی سہولت ملنی چاہئے پاکستان میں 98 جیلیں ہیں سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 90 قیدی علاج کے فقدان پر جیل میں مرگئے کئی موذی امراض میں مبتلا ہیں کئی عورتوں نے جیلوں میں بچوں کو جنم دے دیا، ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا سزا کاٹ رہے ہیں اور جیلوں میں قیدیوں کی علاج کی مناسب سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں اور ان سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل میں قید بیمار مریضوں کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں۔
![]()