میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کائنات میں اللہ اور رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم کی نظر میں سب سے افضل اعلی برتر قرآن کو پڑھنے اور پڑھانے والا ہے، مہران کالونی میرپورخاص عبدالرشید مغل فرنیچر والے کے بیٹے محمد رمضان کی ختم قرآن کے موقع پر عظمت قرآن کانفرنس سے مولانا ہارون معاویہ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو راضی کرنے کے لیے قرآن کو اپنالیں اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں ایک حافظ خاندان کے 10 افراد کو جہنم سے نجات کرائیں گے جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی، انہوں نے فرمایا کہ اپنے بچوں کو اعمال کا شوقین بنائیں خود نیک اعمال کی طرف آئیں، انہوں نے مزید فرمایا کہ بچہ جب بسم اللہ پڑھتا ہے تو اسکے والدین کی مغفرت کردی جاتی ہے۔
![]()