تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جمیعت علماء اسلام (ف) بنوں کے زیر اہتمام پلان بی پر عملدرآمد شروع۔ جمعرات کے روز انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ

جمیعت علماء اسلام (ف) بنوں کے زیر اہتمام پلان بی پر عملدرآمد شروع۔ جمعرات کے روز انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ

بنوں (رپورٹ: جنید خان وزیر) جمیعت علماء اسلام (ف) بنوں کے زیر اہتمام پلان بی پر عملدرآمد شروع۔ جمعرات کے روز انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا یہ فیصلہ جمیعت علماء اسلام (ف) بنوں کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا اعزاز اللہ حقانی، سابق ایم پی اے ملک ریاض خان، سابق تحصیل ناظم احسان اللہ خان، سابق ایم پی اے قاری گل عظیم، ملک راحت ایڈوکیٹ، خالد نواز، و دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جمیعت علماء اسلام (ف) بنوں کے ہزاروں کارکن چیئرمین رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کی قیادت میں لنک روڈ کے مقام پر انڈس ہائی وے بند کریں گے اور بستروں کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر جاکر اس وقت تک بیٹھیں رہیں گے جب تک قائد حکم نہیں کرتے۔ ایم این اے زاہد اکرم درانی نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام (ف) کا دھرنا ان مقاصد کے قریب پہنچ چکا ہے اور حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر ایسا ٹولہ مسلط ہے جوکہ سکھوں کیلئے کرتار پور راستہ کھول رہے ہیں اور دوسری جانب کشمیر میں انڈیا والے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں انصار الاسلام اور جمیعت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دھرنے کے دوران امن پسندی کا مظاہرہ کیا بلکہ بارش اور سردی بھی کارکنوں کے خوصلے پست نہ کرسکی اور ثابت کردیا کہ جے یو آئی کے کارکن 126 دن دھرنا دینے والوں سے مختلف ہیں انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جمعرات کی صبح 10 بجے انڈس ہائی وے لنک روڈ پہنچے تاکہ ہائی وے کو بند کیا جاسکے کیونکہ دھرنے کے ذریعے ہم نے حکومتی بنیادوں کو ہلا دیا ہے اور جعلی حکمرانوں کو ایسا سبق سیکھایا ہے کہ آئندہ وہ جمیعت علماء اسلام (ف) کے امیدوار کے ساتھ دھاندلی یا زیداتی کی جرأت نہیں کریں گے۔ عوام کا سمندر انڈس ہائی وے بند کریگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے