تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص تھانہ ٹاؤن و تھانہ میرواہ گورچانی پولیس کی کاروائیاں، 8 مسروقہ موٹر سائیکلز اور انڈین ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص تھانہ ٹاؤن و تھانہ میرواہ گورچانی پولیس کی کاروائیاں، 8 مسروقہ موٹر سائیکلز اور انڈین ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، 8 مسروقہ موٹر سائیکلز اور انڈین ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ ٹاؤن: گزشتہ کچھ ماہ کے دوران شہر میرپورخاص کے مختلف علاقوں جن میں مارکیٹ چوک، لال پاڑہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور النور میڈیکل سینٹر سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں رونما ہوئیں جن کا ایس ایس پی میرپورخاص نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلز کی برآمدگی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے، بعد ازاں ایس ڈی پی او سٹی منظور کھوسو کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹاؤن غازی راجڑ اور انچارج 15 مددگار جواد دل کی دن رات انتھک محنت اور مشترکہ کوششوں کے بعد خفیہ اطلاع پر نزد ٹنڈوآدم ناکہ کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں ملزم بنام مدد علی ولد نور محمد ملاح سکنہ ملاح کالونی کھپرو ضلع سانگھڑ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر آٹھ 8 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کرلی گئیں، جس پر ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے کامیاب کاروائی پر ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او ٹاؤن اور انچارج 15 مددگار کو شاباشی دی اور تفتیش کو شفاف بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، ملزم کی گرفتاری و مسروقہ موٹر سائیکلز کی برآمدگی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے موٹر سائیکل مالکان سے مسلسل رابطہ کیا گیا تاہم مسروقہ موٹر سائیکل مالکان مقدمات درج کروانے میں تاخیر سے کام لے رہے ہیں جو کہ انصاف کی فراہمی اور سزا و جزا کے عمل میں رکاوٹ کا باعث ہے، ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے تمام مسروقہ موٹر سائیکل مالکان سے اپیل کی جاتی ہے کہ برآمد ہونے والی مسروقہ موٹر سائیکلز کے مقدمات درج کروائیں تاکہ انصاف کی فوری و مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
تھانہ میرواہ گورچانی: دوسری جانب ایس ایچ او میرواہ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاؤں خوشحال خان میو میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام ناصر میوؑ گرفتار، ملزم کے قبضے سے انڈین ساختہ سفینہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ میرواہ گورچانی تھانے میں درج ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے