کوہاٹ (رپورٹ: جنید خان وزیر) ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر پولیس نے بلی ٹنگ پولیس نے چیکنگ کے دوران پک اپ گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے۔ کامیاب کاروائی انڈس ہائی وے پر پرانا ٹول پلازہ کے قریب عمل میں لائی گئی ہے۔ کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پکڑے گئے اسلحے میں 136 پستول، کلاشنکوف، رائفل اور 2900 کارتوس شامل ہیں۔ اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار سمگلر محمد عظیم کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ اسلحہ پک اپ کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا ہے۔ پکڑا گیا اسلحہ بنوں اور بعد ازاں وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا۔ اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار سمگلر نے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ وزیرستان سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ اسلحہ سمگل کرتے پکڑے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()