تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پانچویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

پانچویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور وہیل کالجز کے تعاون سے جاری 5 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب آج اتوار کو منی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وہیل کالجز کے سربراہ وہاج حسین ہونگے جوکہ گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ گذشتہ روز تھرو بال اور باسکٹ بال کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔ باسکٹ بال اے لیول گرلز کے مقابلوں میں سٹی اسکول پی اے ایف نے پہلی اور وہیلز کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی، او لیول گرلز کے مقابلوں میں سٹی اسکول پی اے ایف نے کامیابی حاصل کی۔ تھرو بال کے او لیول گرلز کے مقابلوں میں
ڈی ایچ اے سی سی نے پہلی اور شاہ ولایت اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: کسانوں کو کھاد کی عدم دستیابی کے خلاف، کراچی سمیت سندھ بھر کے 5 اضلاع میں پیر سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پی پی پی سندھ
https://www.nopnewstv.com/protest-rallies-will-be-held

گذشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور گیمز میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طلباء وطالبات کھیلوں کے دس مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں آرچری، باسکٹ بال، فٹ سال، کرکٹ، تھرو بال، اسکٹنگ، تائیکوانڈو، روپ سکیپنگ، جمناسٹک اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں، ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں انڈر-14 ، انڈر-17 اور انڈر-21 شامل ہیں، یہ گیمز 15 سے 22 جنوری تک جاری رہیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے