Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سندھ ہری رام کشوری لال کا سانحہ تیزگام میں میرپورخاص کے شہید ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت اور دکھ کا اظہار

صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سندھ ہری رام کشوری لال کا سانحہ تیزگام میں میرپورخاص کے شہید ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت اور دکھ کا اظہار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال اور ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے علیحدہ علیحدہ وقتوں میں سانحہ تیز گام ٹرین میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے دکھ میں ہم برابر شریک ہیں سندھ حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رحیم یار خان بھیجنے کیلئے ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو رحیم یار خان میں میرپورخاص کے زخمیوں کی عیادت کرے گی اور شہداء کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے بعد میرپورخاص پہنچانے میں اپنا کردار اداکرے گی صوبائی وزیر نے سانحہ میں شہید ہونے والے وقارمری کھارپاڑہ، محمد نواز غریب آباد، سلیم عباسی سٹلائیٹ ٹاؤن، عبدالرحمان سٹلائیٹ ٹاؤن، محمد شریف آرائیں پنہور کالونی کے گھر جاکران کے لواحقین کے غم میں شریک ہوکر شہداء کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے، بعد میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کھپرو اسٹینڈ میرپورخاص کے شہید عمر فاروق کی ڈیڈ باڈی اس کے بھائی کے حوالے کرائی اور اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن سے شہداء کے متعلق کی گئی کوششوں اور اقدامات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے