ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: انعام باری) ڈیرہ غازی خان ناقص کارکردگی اور یوم سیاہ کشمیر ریلی میں عدم شرکت پر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کے 60 ملازمین معطل کردئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے نوٹس لیتے ہوئے ملازمین معطل کئے۔ معطل ہونے والوں میں بیشتر ملازمین دیہی واٹر سپلائی سے منسلک تھے۔ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی، فورٹ منرو اور دیگر علاقوں کے 40 ملازمین کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے وضاحت کے لئے ذاتی طور پر طلب کیا تھا تاہم وہ معقول وجہ پیش نہیں کرسکے۔ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 60 ملازمین کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
![]()