Home / اہم خبریں / کراچی غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر ہے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نبی کا میلاد قیامت تک مناتے رہیں گے۔ علامہ سید عبدالقادر شاہ شیرازی

کراچی غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر ہے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نبی کا میلاد قیامت تک مناتے رہیں گے۔ علامہ سید عبدالقادر شاہ شیرازی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر علامہ سید عبدالقادر شاہ شیرازی نے کہا کہ کراچی غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر ہے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نبی کا میلاد قیامت تک مناتے رہیں گے۔ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچار کرنا اہل ایمان کا شعار ہے۔ انہوں نے جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری قذافی ٹاؤن میں میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت ضلع ملیر کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلاد النبی کا جشن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اپنائیں اور میلاد منائیں۔ نیز استقبال ربیع الاول کے حوالے سے جماعت اہلسنّت ضلع جنوبی اور ضلع کورنگی کے علیحدہ اجلاس میں سید رفیق شاہ، مولانا جمیل احمد امینی نے کہا کہ میلا د النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن شایان نشان طریقے سے منائیں گے۔ بارہ ربیع الاول میلاد کا مرکزی جلوس اپنے روائتی راستے سے نشتر پارک پہنچے گا۔سرکاری انتظامیہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محافل اور جلوس میلاد کا انعقاد کرنے والے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح بنائیں۔ اجلاس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے امور اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

معرکہ حق قومی اتحاد، عزم اور خودمختاری کے تحفظ کی روشن علامت ہے۔ اسحاق ڈار

اسلامآباد، (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے