Home / اہم خبریں / محکمہ مال سیالکوٹ میں کرپشن کا بازار گرم، پٹواری حضرات رجسٹری کروانے اور فرد نکلوانے کے لیے سائلین سے رشوت طلب کرنے لگے

محکمہ مال سیالکوٹ میں کرپشن کا بازار گرم، پٹواری حضرات رجسٹری کروانے اور فرد نکلوانے کے لیے سائلین سے رشوت طلب کرنے لگے

سیالکوٹ (رپورٹ: سیده نزہت شہناز) محکمہ مال میں کرپشن کا بازار گرم، پٹواری حضرات رجسٹری کروانے اور فرد نکلوانے کے لیے سائلین سے رشوت طلب کرنے لگے، رشوت نہ دینے والے سائل ذلیل و خوار، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محکمہ مال میں تعینات تحصیلدار کی مبینہ ملی بھگت سے رجسٹری، انتقال کروانے اور فرد نکلوانے کے ریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ سرکاری ریٹ پر رجسٹری و انتقال وغیرہ کروانا شہریوں کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔ پٹواری حضرات سائلین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور طے شدہ ریٹ نہ ملنے پر سائل کو ذلیل و خوار کیا جا تا ہے اور منہ مانگے پیسے مل جانے پر ہی اس کا کام مکمل کیا جاتا ہے۔ تحصیلدار اور پٹواریوں کی اس مبینہ کرپشن میں رشوت خور عملہ کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ شہریو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سمبڑیال کے محکمہ مال میں تعینات رشوت خور عملہ کیخلاف کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے