Home / اہم خبریں / پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر کو گورنمنٹ کالج لساں نواب کا خراج تحسین

پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر کو گورنمنٹ کالج لساں نواب کا خراج تحسین

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر کو گورنمنٹ کالج لساں نواب کا خراج تحسین کالج ہذا کے مایہ ناز پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر کو گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران بہترین پروفیسر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر نے 2010 میں آسٹریا سے پی ایچ ڈی ریاضی کی ڈگری حاصل کی اور اپنا کام یورپ کے مختلف ممالک میں پیش کیا جن میں آسٹریاں، جرمنی، سربیا اور ڈنمارک شامل ہیں۔ موصوف پروفیسر کے تحقیقی مقالے بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ڈاکٹریٹ کے تکمیل کی بعد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 میں پروفیسر و صدر شعبہ ریاضی کی حیثیت سے خدمات کا آغاز کیا اور بعدازاں اپنی نگرانی میں اسی کالج میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا۔ انکی بہترین تدریسی و انتظامی خدمات کے صلے میں گورنمٹ آف خیبر پختونخوا نے 19۔2018 کے لیے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کے سٹاف اور گورنمنٹ کالج لساں نواب کے پرنسل پروفیسر محمد زاہد اور کالج کے فوکل پرسن پروفیسر عبدالرزاق عادل کالج کے سٹاف اور اہل علاقہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج لساں نواب اور اہل علاقہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ امتیازی حیثیت حامل ایک کہنہ مشق پروفیسر اور ماہر تعلیم کی تعیناتی اس کالج میں ہوئی ہے اور کالج کے طلبا ان کے بیش قیمت اور قیمتی تجربات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے