نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے زیر تعمیر کشتی پل کا معائنہ کیا۔ متعلقہ محکمے کو کام جلد از جلد تکمیل کرنے کی ہدایت کی تاکہ پراجیکٹ ثمرات عوام الناس کو پہنچنا شروع ہو جائے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بعد میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 نوشہرہ کینٹ کا دورہ کیا۔ اسکول سٹاف اور بچوں سے ملاقات کی۔ اسکول، لائبریری، لیبارٹری کو بہتر بنانے اور بچوں کے لئے سپورٹس کے سامان کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کیے۔
![]()