تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہری پور پولیس کا گزشتہ دو دنوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے 9 اشخاص بھی گرفتار

ہری پور پولیس کا گزشتہ دو دنوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے 9 اشخاص بھی گرفتار

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موئثر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان کاروائیوں کے دوران 8 منشیات فروشوں کے قبضہ سے 4 کلو 190 گرام چرس،1 کلو 100 گرام ہیروئن 25 گرام آئس اور 20 لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران مختلف مقامات سے 7 عدد پستول، 2 عدد کلاشنکوفیں،1عدد رائفل 12 بور اور 36 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 9 اشخاص کو گرفتار کرکے ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کرایہ داران کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 7 مقدمات درج کئے گئے۔ دوران ڈرائیونگ بے احتیاطی کے مرتکب 6 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے مقدمہ علت میں مطلوب مجرم اشتہاری راشد خان ولد اورنگزیب سکنہ موہریاں کو گرفتار کر لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے