تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے اس ضمن میں محکمہ بہبود آبادی کو مزید فعالیت سے کام کرنا ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد شہاب اسلم

بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے اس ضمن میں محکمہ بہبود آبادی کو مزید فعالیت سے کام کرنا ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد شہاب اسلم

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد شہاب اسلم نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے اس ضمن میں محکمہ بہبود آبادی کو مزید فعالیت سے کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی میرپورخاص کی جانب سے یونین کونسل مکھن سموں کے گاؤں چند موریو میں لگائے گئے فیملی صحت میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اعجاز سیال نے کہا کہ اس میلے میں 23 جیڈل لگائے گئے 1 ایپلینان 4 آیو سی ڈی 12 انجکشن لگائے گئے 26 خواتین کو روزانہ وقفے کی گولیاں دی گئیں میلے میں 36 کنڈوم کلائنٹ اور 30 جنرل کلائنٹ ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے مزید کہا کہ محکمہ بہبود آبادی میرپورخاص کی جانب سے ضلعے کے مختلف علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے مفت کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں اس ضمن میں فیملی ہیلتھ کیمپ فیملی ویلفیئر سینٹر حمید پورہ کالونی میرپورخاص اور فیملی ویلفیئر سینٹر کوٹ غلام محمد میں لگائے گئے جس میں محکمے کی تربیت یافتہ میڈیکل آفیسرز و عملے نے خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کی مفت ادویات اور مشورے دیے، حمید پورہ کالونی میں لگائے گئے کیمپ میں 6 خواتین کو 5 سال وقفے کے جیڈل لگائے گئے اور 4 خواتین کو 5 سال مکمل ہونے پر وقفے کے جیڈل نکالے گئے کوٹ غلام محمد میں لگائے گئے کیمپ میں کچھ خواتین نے 3 ماہ کے وقفے کے انجکشن اور روزانہ استعمال کی وقفے کی گولیاں اورل پلس مفت دی گئیں جبکہ تولیدی صحت مرکز ڈگری میں ایک نس بندی کیمپ لگایا گیا جس میں 25 آپریشن کئے گئے اور 5 سال کے وقفے کے 5 کیس کئے گئے اور گھر تک پہنچانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے