تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل پریس کلب کے تعاون سے پہلا حاجی محمد ظفر کرکٹ ٹورنامنٹ آغا طارق الیون نے 9 رنز سے جیت لیا، چیئرمین بلدیہ میرپورخاص نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا

نیشنل پریس کلب کے تعاون سے پہلا حاجی محمد ظفر کرکٹ ٹورنامنٹ آغا طارق الیون نے 9 رنز سے جیت لیا، چیئرمین بلدیہ میرپورخاص نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) نیشنل پریس کلب کے تعاون سے پہلا حاجی محمد ظفر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آغا طارق الیون نے ٹاس جیت کر کے 20 اوور میں مقابل ٹیم ینگ اسٹار کرکٹ کلب کو 140 رنز کا ہدف دیا جسے ینگ اسٹار کرکٹ کلب عبور کرنے میں ناکام رہی اور 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آغا طارق کے فاسٹ باؤلر ازان علی 4 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ میرپورخاص کامران شیخ نے ونر ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام 5 ہزار روپے دیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء آفتاب قریشی نے رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور شرٹس انعام میں دیں، اس موقع پر  ٹورنامنٹ کے سرپرست زوار سجاد رند، صدر شاہد جمیل، جنرل سیکریٹری علی رضا رند، جوائنٹ سیکریٹری نثار شیخ مہمانان خصوصی، نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے ریجنل صدر فیصل خان زئی سمیت دیگر کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی، اس موقع پر مہمان خاص کامران شیخ نے خطاب میں کہا کہ میرے دادا حاجی محمد ظفر جو اس شہر کے چیئرمین اور سماجی حلقوں میں خاص پہچان رکھتے ہیں انکے نام سے ٹورنامنٹ منعقد کرانا اعزاز کی بات ہے انہوں نے نیشنل پریس کلب کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کے جو 5 گراؤنڈ خستہ حالی کا شکار چلے آرہے ہیں جن پر سابقہ کسی ایم پی اے یا ایم این اے یا پھر متعلقہ اداروں سے تعلق رکھنے والے کسی ضلعی و شہری نمائندوں نے توجہ نہیں دی ہے میں کوشش کروں گا کہ بطور چیئرمین میرا جتنا بھی عر صہ باقی بچا ہے اس میں ان کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لئے کچھ کر جاؤں، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما آفتاب قریشی نے آئندہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے نیشنل پریس کلب کو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر میں اسپورٹس دم توڑ رہا ہے، ایسے ایونٹ آرگنائز کرنا حوصلہ افزا اقدام ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزر ٹیموں چیف صاحب الیون اور شاہ لطیف الیون کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تقریب کے روح ِرواں اسرار غوری کو بھی مبارک باد پیش کی، بعد ازاں مقررین میں زوار سجاد رند، صدر نیشنل پریس کلب و صدر ٹورنامنٹ شاہد جمیل اور دیگر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر لیاقت شاہ، نائب صدر فہد ملک، جنرل سیکریٹری سہیل خان، فنانس سیکریٹری آفاق احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک عمران، آفس سیکریٹری ارشد علی، اقبال سولنگی سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے