ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) اہلسنت رابطہ کونسل ہری پور کے زیر اہتمام جامعہ عثمانیہ تلوکر میں ماہ ربیع الاول کے دوران عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد۔ ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار خان اور اہلسنت والجماعت ہری پور کے جملہ عہدیداران و منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران رابطہ کونسل کے ممبران نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں اوردرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہم سب کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اس سال گزشتہ سالوں کی نسبت سیکورٹی کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں گئے۔ اہلسنت رابطہ کونسل کے مقامی عہدیداران مقامی تھانہ کو جلوسوں سے متعلق آگاہ کریں۔ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی کے موئثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ٹی ایم اے سٹاف کے ساتھ ملکر جلوسوں کی گزر گاہوں پر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اہلسنت کے علماء کا تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے جس پر میں اپنی پوری فورس کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم آپ کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم ایک گھر کے افراد کی طرح اس ضلع کی بہتری کے لیے کام کریں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں آپ کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لئے سرف کریں گئے۔ آپ تمام علماء معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنی زمہ داری ادا کریں۔
![]()