تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لنڈا بازار میں غریب، سفید پوش طبقے کا داخلے پر پابندی، امیروں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا، لنڈے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

لنڈا بازار میں غریب، سفید پوش طبقے کا داخلے پر پابندی، امیروں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا، لنڈے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) لنڈا بازار میں غریب، سفید پوش طبقے کا داخلے پر پابندی، امیروں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا، لنڈے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ۔ تفصیلات کیمطابق ڈیرہ لنڈا بازار کے مالکان نے لنڈے میں غریب اور عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی سویٹر، جرسیوں، کورٹ، پاجامے، جوتوں وغیرہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا، موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی لنڈا بازار میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے غریب اور متوسط طبقے کے شہری سردی سے بچنے کیلئے لنڈے کی دکانوں سے گرم ملبوسات خریدنے کیلئے لنڈے بازار کا رخ کر رہے ہیں مگر لنڈا بازار میں سویٹروں، جرسیوں، جیکٹس، جوتوں وغیرہ کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے جو غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کی دسترس سے باہر ہوچکے ہیں، جو سویٹر پچھلے سال 100 روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ اس سال 200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح جیکٹ، کوٹ، جرسیاں، جرابیں اور جوتوں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقہ کے شہریوں سے لنڈا بازار میں خریدے جانے والے ملبوسات کی سہولت بھی امراء نے چھین لی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے