راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے غیر ذمہ درانہ بیانات کے ذریعے مسلسل جنگ کی بات کررہے ہیں جس سے وہ اپنے سیاسی آقاؤں کی الیکشن مہم کیلئے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فرضی سرجیکل سٹرائیک سے لے کر اب تک بھارتی آرمی چیف کی واحد کامیابی بھارتی فوج کو ایک غنڈہ فورس بنانا ہے۔
![]()