Home / اہم خبریں / بنوں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

بنوں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن، ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان اور ضلعی افسران کے علاوہ اسکول کے بچوں نے بھی حصہ لیا ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ان کا کہنا تھا کہ پختون قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے، بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے آخر میں اجتماعی دعا مانگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے