Home / اہم خبریں / پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام گول دور چوک چترال میں جلسہ جے یو آئی، اے این پی پی پی پی کے رہنماؤں کی شرکت، حکومت چترال کے منصوبوں کو بند کرنے کے بجاۓ ان کو فوری مکمل کرے

پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام گول دور چوک چترال میں جلسہ جے یو آئی، اے این پی پی پی پی کے رہنماؤں کی شرکت، حکومت چترال کے منصوبوں کو بند کرنے کے بجاۓ ان کو فوری مکمل کرے

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام گول دور چوک میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر پی ایم ایل این سب ڈویژن چترال کررہے تھے۔ جلسہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں پرکڑی تنقید کی کہ اس سیلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملک کی معیشت کو تباہی کے کنارے کھڑا کردیا۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں گرم چشمہ روڈ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرکے اس کیلئے 8 ارب روپے بھی منظور ہوکر اس کا ٹینڈر ہوا تھا اور ٹھیکدار نے کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیا مگر جونہی نواز شریف کی حکومت ختم ہوگئی تبدیلی سرکار نے اس منصوبے کو بند کیا۔ اس کے علاوہ چترال کیلئے نواز شریف کے دور میں گیس پلانٹ کا منصوبہ منظور ہوا تھا جس کا افتتاح بھی شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم نے کیا تھا مگر موجودہ حکومت نے اسے بھی بند کیا اور یہاں کے لوگ اب کھانا پکانے اور خود کو گرم رکھنے کیلئے لکڑی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور آئے روز سیلاب کی شکل میں تباہی مچتی ہے۔ اگر چترال کیلئے گیس پلانٹ بروقت تیار ہوتا تو یہاں کے لوگ جنگلات پر کم سے کم انحصار کرتے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء محمد اسماعیل خان سرحدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق امیر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مولوی عبد الرحمان، پی ایم ایل این کے صفت ذرین اور محمد کوثر ایڈوکیٹ نے اظہار حیال کرتے ہوئے واضح کردیا کہ نواز شریف دور میں ہونے والے منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کیا جائے اور ان پر مظالم بند کیے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ جلسے کے اختتام پر ایک قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد کے ذریعے نواز شریف کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر ان کو بیرون ملک علاج کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومت نواز شریف کے ساتھ ہونے والے مظالم بند کرے اور ان کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے۔ قرارداد کے ذریعے عمران خان سے فوری استعفےٰ کا مطالبہ کیا گیا کہ وہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے ان کا استعفیٰ ٰضروری ہے۔ ملک میں تاجر دشمن اور عوام دشمن پالیسیون پر بھی تنقید کی گئی۔ قرارداد کے ذریعے کیپٹن صفدر اور دیگر رہنماؤں کو فوری رہا کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی کی گئی۔ جلسہ میں پر امن سیاسی کارکنوں اور سیاسی قائدین کو ہراساں کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ جلسہ مولوی عبد الرحمان کے دعائیہ کلمات سے پر امن طور پر منتشر ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے