Home / اہم خبریں / پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی و بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی و بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔ نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے جس کے بعد نیول چیف کو پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈمرل محمود عباسی نے نئے تعمیرکردہ ٹریننگ سینٹرکا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے