Home / اہم خبریں / اس وقت پوری دنیا کی نظریں مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر ہیں، ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں کا ریلی سے خطاب

اس وقت پوری دنیا کی نظریں مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر ہیں، ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں کا ریلی سے خطاب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں نے کہا ہے کہ مسلمان کبھی بھی موت سے نہیں ڈرتا ہے کیونکہ شہید کی موت سب سے شاندار موت ہے ہمارے پیارے نبیؐ سے یہ تعلیمات ملی ہیں کہ قیامت کے روز شہداء انبیاء کے ساتھ اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میرپورخاص سے پریس کلب میرپورخاص تک مقبوضہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپورخاص سیکنڈری میر نیاز تالپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری عبدالعزیز شورو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جس آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ اب آخری مراحل میں ہے انشاء اللہ مودی کے ہوتے ہوئے مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا اس وقت پوری دنیا کی نظریں مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر ہیں ہماری حکومت ریاست کو اجازت دے تو ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ہماری فوج اور جو کشمیری آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں ان کی قربانیاں ایک دن ضرو ر رنگ لائیں گی اور کشمیر بنے گا پاکستان، اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شاہد پٹھان، انفارمیشن آفیسر غوث محمد پٹھان، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری عبدالحمید ناریجو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نوید عالم ابڑو، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول پاک کالونی انور ملک، روینیو اور دیگر محکموں کے افسران اور اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے