تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کا ہدایت کاری میں جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا بطور فنکار ڈیبو ہوگا

پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کا ہدایت کاری میں جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا بطور فنکار ڈیبو ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد اب اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وسیم اکرم نے اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ”منی بیک گارنٹی“ سائن کی ہے جبکہ فیصل قریشی کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہے۔ فلم”منی بیک گارنٹی“ میں مرکزی کردار فواد خان ادا کریں گے جبکہ میکال ذوالفقار، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی نہ صرف فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے اور فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جبکہ یہ فلم اگلے سال 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فیک نیوز کی روک تھام سندھ حکومت کا این سی سی آئی اے سے معاونت لینے کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے فیک نیوز، جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے