میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، دو ملزمان گرفتار، دیسی ساختہ و انڈین گٹکے برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ ٹنڈو جان محمد: ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد دیہی پھاٹک دیھ 195 میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی، ملزم بنام درہم داس گرفتار، ملزم کے قبضے سے انڈین ساختہ سفینہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ ڈگری: ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود دوران گشت نزد بائی پاس ٹنڈو جان محمد کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم حب علی منگنہار گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ڈگری تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()