تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈگری پولیس کی بڑی کاروائی، چند گھنٹوں کی قلیل مدت میں قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد، ملزم کا اقرار جرم، ایس ایس پی جاوید بلوچ کی ایس ایچ او کو شاباشی

ڈگری پولیس کی بڑی کاروائی، چند گھنٹوں کی قلیل مدت میں قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد، ملزم کا اقرار جرم، ایس ایس پی جاوید بلوچ کی ایس ایچ او کو شاباشی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈگری قتل واقعہ پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا سخت نوٹس، ڈگری پولیس کی بڑی کاروائی، چند گھنٹوں کی قلیل مدت میں قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد، ملزم کا اقرار جرم۔ گزشتہ روز 20 اکتوبر کو ڈگری تھانے کی حدود نزد پرانہ دمبالہ ایک شخص بنام ناظم ولد عیسو احمدانی گولیاں مار کر قتل جبکہ مسمات شائلہ کو شدید زخمی کردیا گیا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے،

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسینؑ پر تمام ماتمی جلوسوں و مجالس میں فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص

https://www.nopnewstv.com/2019/10/20/5555/

جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ڈگری نے ملزم کی گرفتاری کے لئے فوری طور پر چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں کی قلیل وقت میں ڈگری تھانے کی حدود سے رات گئے مبینہ قاتل ملزم ارباب علی کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے دوران قتل استعمال ہونے والا ہتھیار (ْآلہ قتل) بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کا دوران ابتداعی تفتیش اعتراف جرم، ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او ڈگری کو شاباشی دیتے ہوئے، تفتیش کو شفاف بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری۔ جبکہ ملزم تھانہ ڈگری کے قتل کے مقدمہ میں ڈگری پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے