ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ روشن چراغ میں مکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کر ڈھیر بن گیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہر کے علاقہ محلہ روشن چراغ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث نسیم احمد قریشی نامی شخص کے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فوراًً ہی
پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے گیا، آگ کے شعلے اور دھواں دور دور تک دیکھائی دینے لگا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو فائر فائیٹرز کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے سے مکان کے اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان پل بھر میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان میں آتشزدی یو پی ایس کے ذریعے بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی ہے۔
![]()