تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرتی برائیوں کا تدارک میری اولین ترجیح ہے شہداء کربلا ء کے چالیسویں پر ضلع بھر میں سخت ترین سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش

عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرتی برائیوں کا تدارک میری اولین ترجیح ہے شہداء کربلا ء کے چالیسویں پر ضلع بھر میں سخت ترین سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرتی برائیوں کا تدارک میری اولین ترجیح ہے شہداء کربلا ء کے چالیسویں پر ضلع بھر میں سخت ترین سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں پولیس کے سینکڑوں چاق و چوبند جوان ڈیوٹیاں سر انجام د ے رہے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا ہے جبکہ جلوسوں کے راستوں کو ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ عوام اور پولیس میں اعتماد کی فضا پیدا کرنا بہت ضروری ہے عوام کو پولیس کی طرف سے انصاف اور تحفظ پیدا کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف کورسز بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ ملازمین پروفیشنل طریقے سے خدمات جاری رکھ سکیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے