گجرات / منگووال (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) منگووال چاند کرکٹ کلب کو سپورٹس کٹس مہیا کردی گئیں۔ منگووال میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے اور نوجوان نسل نشہ اور دیگر برائیوں سے بچ پائے گی۔ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اس قوم کے ہسپتال ویران ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گولڈ سٹار پٹرولیم کے ایم ڈی جاوید اعجاز ڈار نے چاند کرکٹ کلب کو سپورٹس کٹس کی فراہمی کی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری گولڈ سٹار کرکٹ کلب ڈاکٹر سرور پوما، صدر گولڈ سٹار کرکٹ کلب خرم اعجاز ڈار، سماجی شخصیات سر ظہیر بٹ، رانا نوید خاں، مخدوم ربانی، محسن وڑائچ اور گولڈ سٹار کرکٹ کلب کے کپتان مرزا بلاول بیگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منگووال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے جاوید اعجاز ڈار کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
![]()