Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ پشاور کا صدر میں میگا مالز، بڑے سٹوروں، دوکانوں و گوداموں کا معائنہ۔ 300 کلوگرام پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگ سرکاری تحویل میں لے لیے گئے

ضلعی انتظامیہ پشاور کا صدر میں میگا مالز، بڑے سٹوروں، دوکانوں و گوداموں کا معائنہ۔ 300 کلوگرام پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگ سرکاری تحویل میں لے لیے گئے

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) ضلعی انتظامیہ پشاور کا صدر کے مختلف بازاروں میں میگا مالز، بڑے سٹوروں، دوکانوں و گوداموں کا معائنہ۔ 300 کلوگرام پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگ سرکاری تحویل میں لے لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ) گلشن آرا کی محکمہ ماحولیات کے افسران کے ہمراہ صدر میں میگا مالز، بڑے سٹوروں، دوکانوں و گوداموں کا معائنہ۔ معائنے کے دوران ایک گودام سے 300 کلو پولی تھین پلاسٹک بیگز کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ بڑے سٹوروں، میگا مالز سے اور دیگر دکانوں سے پلاسٹک بیگز کو اکٹھا کر کے تجزیے کے لیے لیبارٹری بجھوا دیا گیا۔ لیبارٹری رپورٹ آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گودام مالک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے متنبہ کیا ہے کہ اگرکسی بھی دکان، سٹور یا دیگر جگہوں پر پولی تھین پلاسٹک بیگز پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیتھین پلاسٹک شاپنگ بیگ پر صوبائی حکومت نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔ پلاسٹک پولیتھین بیگز کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے